KL Rahul, Rishabh Pant, Mohammad Siraj To Be In India’s Playing XI For The Second Test

نئی دہلی: پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹ سے شکست کا سامنا کر کے چار ٹیسٹ میچوں کی سریز میں1-0سے پیچھے ہوجانے والی ٹیم انڈیا کی نظر باقی بچے تین میچوں پر ہے جس میں وہ اپنی اس شکست کا حساب بیباق کرکے سریز میں واپس آنے کی کو شش کرے گی ۔ اور اس ضمن میں اس نے پیش رفت کرتے ہوئے میلبورن میں کھیل جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں چار تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

چونکہ فاسٹ بولر محمد شامی زخمی ہو گئے اور کپتان وراٹ کوہلی ہندوستان واپس آرہے ہیں اور افتتاحی بلے باز پرتھوی شاہ اور وکٹ کیپر وردھمان ساہا آؤٹ آف فارم ہیں اس لیے ٹیم میں وسیع پیمانے پر ردو بدل ضروری ہو گئی ہے۔ان چاروں کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج ، شبھمان گل، کے ایل راہل اوررشبھ پنت ٹیم میں شامل کیے جائیں گے ۔فاسٹ بولر محمد سراج ، جن کو زخمی محمد شامی کی جگہ شامل کیا گیا ہے، 26دسمبر یعنی باکسنگ ڈے کو اپنا ٹیسٹ ڈیبو کریں گے۔

دراصل پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محمد شامی زخمی ہوگئے تھے، جس وجہ سے انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، محمد شمی باقی بچے تین ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ایسے میں محمد سراج آئندہ 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ اسپورٹس ٹوڈے کے مطابق، محمد سراج کو باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ محمد سراج نے پریکٹس میچوں میں اپنی گیند بازی سے کافی متاثر کیا تھا۔ اے این آئی کی خبر کے مطابق، محمد شمی بلا بھی نہیں پکڑ پا رہے ہیں۔ محمد شامی کے زخمی ہونے کے سبب ہندوستانی اننگز 21.2 اوور میں محض 36 رن پر ختم ہوگئی تھی۔ٹیسٹ تاریخ میں ہندوستان کا یہ سب سے کم اسکور ہے۔