Turkey played crucial role in Azerbaijan's victory over Arminia in Nagorno Karabakh conflict

بروسیلز: مغربی ممالک کی سرکردہ تنظیم یوروپی یونین کی وزارت خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ ترکی نے آزربائیجان کی فتح اور نگورونو کارا باخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یوروپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بورل کا کہنا ہے کہ یوروپی یونین اور ترکی کے تعلقات میں توازن بہت ضروری ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی ایک علاقائی طاقت ہے شام لیبیا اور عراق کے حل ترکی کے پاس ہیں۔ وزیر خارجہ جوزف بورل کا کہنا تھا کہ ترکی اور یوروپی یونین بہت سارے مسائل کے حل پر متفق نہیں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی نے آزربائیجان کی فتح اور نگورونو کارا باخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جوزف بورل کا کہنا تھا کہ ترکی یوروپی یونین کا خارجی ہمسایہ ہے اور اسکا اہم کردار ہے۔

یونین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یوروپی یونین سے ترکی کے بہتر تعلقات کے بغیر خطے میں استحکام نہیں آسکتا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یورپین یونین 2021 میں ترکی سے انگیجمنٹ پالیسی برقرار رکھے گا۔