ریاض:(اے یوایس) خانہ کعبہ مسلمانوں کا مقدس ترین مقا م ہے۔ ہر سال 20 لاکھ سے زائد افراد حج کے موقع پر مکہ معظمہ میں جمع ہوتے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد کو سہولتیں فراہم کرنا اور مناسک حج کی تعمیل کروانا سعودی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے، مگر اللہ کی مہربانی سے سعودی حکومت کے بہترین انتظامات کے باعث حج کے تمام مراحل احسن اندا ز سے تکمیل کو پہنچ جاتے ہیں۔
سعودی وزارت حج نے حاجیوں کے لیے ایسی شاندار سہولت متعارف کرا دی ہے جس سے وہ بہت سی پریشانیوں سے بچ جائیں گے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ”حج پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈ“ لانچ کیا ہے۔
اس میں ہر حاجی کو اپنی ذاتی، طبی اور رہائشی معلومات پر مشتمل سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنا بھی شامل ہے۔اس کارڈ میں عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک جانے اور رہ نمائی حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔وہ غیرضروری سفر سے بچ سکیں اور ان کے وقت بھی کی بچت ہو گی۔
اسمارٹ کارڈ ‘قریبی فیلڈ مواصلات’ (این ایف سی) ٹیکنالوجی کے ذریعہ کام کرتا ہے۔ کارڈ کو مشاعر مقدسہ میں پھیلے مقامات کا سیلف سروس کے ذریعہ ان مقامات کے نام پڑھنے میں مدد دے گا۔ حج اسمارٹ کارڈ کا اجرا سعودی عرب کے اصلاحات اور ترقی کے پروگرام ‘ویژن 2030’ کا حصہ جس کا اجرا مکہ کلچر سینٹر کی جانب سے کیا گیا۔عازمین حج کے لیے یہ کارڈ ایک نئی سہولت ہے۔
اسمارٹ حج کارڈ کو رواں سال 1442ھ کے حج کے موقعے پر استعمال کیا جائے گا۔ تجربے کے طور پر حج کے موقعے پر 50 ہزار اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔یہ پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈ مکہ معظمہ ثقافتی مرکز کے حالیہ اجلاس کے موقعے پر جاری کے گئے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد حج اور عمرہ آپریشنز اور خدمات کو باہم مربوط کرنا ہے۔
