واشنگٹن:(اے یو ایس) امریکی ویب سائٹ ایکسوئس نے “نیویارک پوسٹ” اخبار کے اس آگ برساتے اداریے کو نمایاں اہمیت دی ہے جس کا عنوان “جناب صدر.. جنونیت سے رک جائیے” ہے۔امریکی اخبار “نیویارک پوسٹ” صدر ٹرمپ کا پسندیدہ اخبار ہے۔
ان کے امریکی دارالحکومت منتقل ہونے کے بعد فوکس کارپوریشن کے شریک سربراہ اور کورپ نیوزکمپنی کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ مردوخ صدر ٹرمپ کے ذاتی مقرب شخصیات میں شامل ہو گئے۔ واضح رہے کہ “نیویارک پوسٹ” اخبار اسی کمپنی کے زیر انتظام شائع ہوتا ہے۔
مذکورہ ویب سائٹ ایکسوئس کے مطابق انتخابات سے قبل رابرٹ کو ٹرمپ کے حوالے سے نہایت غصہ تھا۔ اب یہ نوبت علانیہ نکتہ چینی تک جا پہنچی ہے۔
نیویارک پوسٹ اخبار نے اپنے حالیہ اداریے میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ انتخابات میں شکست کھانے کے بعد ان کے نتائج کو منسوخ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،،، وہ اس طرح غیر جمہوری انقلاب کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
اخبار نے اداریے میں ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “جناب صدر ہم جانتے ہیں کہ آپ غصے میں بپھرے ہوئے ہیں کیوں کہ آپ ہار چکے ہیں۔ تاہم اس روش پر چلتے رہنا تباہ کن ثابت ہو گا۔ اس اخبار نے آپ کی تائید اور حمایت کی لہذا ہم آپ کو نصیحت بھی کر رہے ہیں کہ اگر آپ مستقبل میں قصر صدارت میں واپسی کے لیے راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں تو آپ پر لازم ہے کہ اپنے غصے کارخ زیادہ باور آور چیز کی طرف موڑ دیں”۔
