اسلام آباد:پاکستان حکومت نے بڑھتے ہوئے مظاہروں کے دوران حزب اختلاف کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا ہے اور مردان میں ریلی کے انعقاد کے لئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متعدد مقامی لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سٹی پولیس اسٹیشن نے مسلم لیگ (ن) کے حاجی خان اکبر ، جے یو آئی-ایف مردان کے جنرل سکریٹری مولانا امانت شاہ حقانی ، سابق ڈپٹی اسپیکر اکرام اللہ شاہد ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرپرسن مجیب الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے لطیف الرحمن ، جاوید یوسف زئی اور دیگرکے خلاف مقدمات درج کیے۔
واضح ہو کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اپوزیشن عمران خان حکومت کے خلاف اپنا احتجاج کو مزید بڑھانے کی منصوبہ بنا رہا ہے۔سیاست میں فوج کی مداخلت اور انتخابی دھاندلی کے ذریعے “کٹھ پتلی” خان کے خلاف اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے ساتھ پی ڈی ایم نے ایک اتحاد کو تشکیل دیا ہے۔
خان کو ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہے کیوں کہ پی ڈی ایم نے 31 جنوری تک اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کیلئے کہا ہے اور کہا ہے کہ اگر خان نے استعفےٰ ٰ نہیں سونپا تو اسے ‘لانگ مارچ’ کا سامنا کرنا پڑے گا۔پی ڈی ایم نے بڑے شہروں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی ہیں تاکہ خان کو عہدے سے ہٹا کرفوج کوسیاست میں پڑنے سے روکا جائے۔
