UK PM Boris Johnson cancels Republic Day visit to India

لندن:(اے یوایس)برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے، جو 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے برطانیہ میں کوویڈ19کے دوبارہ سرابھارنے نیز ایک اور نئی قسم کے حملے کے پیش نظر اپنا مجوزہ دورہ ہند منسوخ کر دیا۔

دراصل برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ برطانیہ نے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے تیزی سے پھیلتے خطرات کے درمیان برطانیہ نے سخت لاک ڈاون لاگو کیا ہے اور منگل کو وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وائرس جتنی تیزی سے پھیل رہا ہے وہ بہت دکھی کرنے والا اور باعث تشویش ہے۔

فی الحال ملک کے اسپتالوں پر وائرس کا سب سے زیادہ دباو ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق نئے لاک ڈاو¿ن کے فروری وسط تک نافذ رہنے کا امکان ہے۔

نئے ضابطوں میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ میں لاک ڈاو¿ن کے دوران تمام شہری کو گھر پر ہی رہنا چاہئے ۔ اس کے ساتھ ہی تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے اور آپشنل منگل کے روز سے رابطہ کلاسز شروع ہو جائیں گی۔

بورس جانسن نے کہا ہے کہ اگلے ماہ کے وسط سے ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 70 سال سے زیادہ عمر کے شہری، اگلے محاذ پر تعینات میڈیکل اہلکار اور سماجی کارکن اور مریضوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔