India asks UK to arrest Jaysukh Ranpariya wanted for lawyer Kirit Joshi murder

نئی دہلی:گجرات کے جام نگر میں وکیل کیریت جوشی کا قتل کرنے والا خونخوار غنڈہ جے سکھ رنپریہ ایک بھگوڑا ہے اور ہندستان نے اس کی گرفتاری کے لئے برطانیہ سے مدد لی ہے۔ ہندوستان نے برطانیہ سے یہ کہتے ہوئے کہ جے سکھ ان کے ملک میں روپوش ہوسکتے ہیں جے سکھ کو اپنے ملک میں ڈھونڈنے اور اسے گرفتار کرنے کے لئے کہا ہے۔

جے سکھ کریٹ قتل کے بعد ملک چھوڑ کر دبئی فرار ہوگیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ جے سکھ رنپریہ عرف جیش پٹیل برطانیہ میں مقیم ہے۔ یہ انکشاف 41 سالہ گینگسٹر کے ذریعہ پھروتی کے لئے کال کرنے کی بنیاد پر کیا گیا۔ گجرات پولیس کے مطابق جے سکھ پر اس کے خلاف 42 فوجداری مقدمات ہیں جن میں قتل ، بھتہ خوری ، دھوکہ دہی ، جعلسازی اور منی لانڈرنگ شامل ہیں۔

جام نگر میں ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اراضی کے حصول سے متعلق ایک کیس کے لئے 2018 میں 3.97 کروڑ روپے کے اثاثے قرق کئے تھے۔ جیش پٹیل کچھ سالوں سے جام نگر میں کام کرتا تھا جہاں وہ پراپرٹی ڈیلرز اور جائیداد کے مالکان سے جو جبراََپیسے وصول کرتا تھا۔

جیش پٹیل پہلے ایک چھوٹا سا بدمعاش تھا لیکن سیاسی اقتدار اور طاقت حاصل ہونے کے بعد وہ اس وقت سرخیوں میں آیا جب اس نے غیر قانونی طور پر 100 کروڑ اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔معاملہ ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے احمد آباد کرائم برانچ کے حوالے کیا گیا تھا ۔