واشنگٹن: امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ، جس کا بات کا خدشہ تھا۔ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامی امریکی دارالحکومت میں داخل ہوگئے اور پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔
ایسا حملہ تقریبا 200 سال پہلے اس وقت ہوا جب1812میں امریکہ اور برطانیہ میں جنگ کے دوران برطانوی فوجیوں نے واشنگٹن پر حملے کے دوران پارلیمنٹ میں آگ لگا دی تھی۔ مورخین بتاتے ہیں کہ امریکی پارلیمنٹ پر ایسا حملہ 200 سالوں میں پہلی بار ہوا ہے۔
دراصل 1812 میں جنگ میں برطانیہ کو اپنی طاقت کا احساس ہوا۔ تب ہی ایک موقع 1814 میں ایک موقع ایسا آیاتھا جب برطانوی دراندازیوں نے واشنگٹن میں ہنگامہ آرائی کی اور امریکی پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامی امریکی دارالحکومت میں داخل ہوئے اور پولیس سے جھڑپ ہوئی۔
ان واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، اسی طرح جو بائیڈن کے نام پر نئے صدر کی حیثیت سے مہرلگانے کا آئینی عمل متاثر ہوا۔یہ واقعہ اس قدر سنگین ہے کہ جمہوریہ پر اس حملے کے بعد خود ری پبلکن رہنماو¿ں نے ڈونالڈ ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ شروع کردیا ۔
