واشنگٹن: (اے یو ایس) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے صدر کی حلف برداری اور انتخابی مراحل کی تکمیل تک 24 جنوری تک واشنگٹن میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔
ایک امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے پیر کی شام وہائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کی۔عہدیدار نے کہا کہ دونوں رہ نماﺅں نے بدھ کے روز کانگریس میں ہونے والے تشدد کے بعد سے ملاقات نہیں کی تھی۔
دونوں میں مثبت گفتگو ہوئی۔ جس کے بعد ٹرمپ نے 24 جنوری تک واشنگٹن ڈی سی کے لیے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے پر اتفاق کر لیا۔ڈیموکریٹس آئین میں 25 ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کے مواخذہ کے لیے پینس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جن لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی اور دارالحکومت میں گذشتہ ہفتے طوفان برپا کیا وہ 75 ملین امریکیوں کی حمایت والی ‘امریکا فرسٹ’ تحریک کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقتدار کے آخری دن تک ملک کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
