دوحہ : قطر اور مصر کے سفارتی اور سلامتی نمائندے شراکتداری شروع کرنے اور قاہرہ میں قطر کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے جلد ہی بات چیت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ”دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مصر نے پیش رفت کرتے ہوئے دیگر خلیجی ممالک کی طرح اپنی فضائی حدود بھی قطر کی پروازوں کے لیے کھول دیں۔ اس کے ساتھ ہی قطر اور مصر کے مابین راست فضائی خدمات کا بحال ہوجائے گی۔
اس سے قبل سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کے ساتھ اپنے ہر سطح پر تعلقات بحال کر لیے۔ اب مصر اور قطر کے سفارتکاروں اور سکیورٹی کے نمائندوں کے درمیان میٹنگ ہوگی“۔
