Turkish President Erdogan gets jab as Turkey unrolls Chinese vaccine

انقرہ:(اے یوایس) ترکی کے صدر طیب اردوان کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے ویکسین لگا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر اردوان کو دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا۔

ٹیلی گرام پر جاری اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے بخیریت ویکسین لگوا لی ہے۔اس موقع پر صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں تاحال 2 لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے، بہت جلد 3 کروڑ ویکسین چین سے ترکی پہنچنے والی ہے اور ملک کی تمام آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔خیال رہے کہ ترکی نے طبی عملے کو چین کی تیار کردہ سینوویک ویکسین دینا شروع کردی ہے۔

اس کے علاوہ پورے ملک کے لیے ویکسینیشن کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ترکی میں تاحال طبی عملے کے دو لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔طبی عملے کے بعد اگلے مرحلے میں اہم شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

دریں اثنا کورونا وائرس سے متعلق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی نئی تحقیق سے علم ہوا ہے کورونا وائرس سے صحت یاب زیادہ تر افراد کو کم سے کم 5 ماہ تک دوبارہ کورونا نہیں ہو تا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ کچھ افراد نہ صرف کورونا وائرس میں دوبارہ مبتلا ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے پھیلا ؤکا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے صحت یاب افراد کے دوبارہ اس وبا میں مبتلا ہونے کاخدشہ 83فیصد کم ہے لیکن یہ بات پریشان کن ہے کہ کچھ افراد کے کورونا وائرس کی علامات کے بغیر وبا میں دوبارہ مبتلا ہونے کاخدشہ ہے۔ماہرین کورونا کی نئی قسم اور موسمی نزلہ زکام پر بھی تحقیق کر رہے ہیں۔