واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن ایڈمنسٹریشن نے 20 ہندوستانی امریکیوں کو جن میں 13 خواتین شامل ہیں ، کو اپنی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر نامزد کیا ہے۔ ان ہندوستانی امریکیوں میں سے 17 افراد وائٹ ہاؤس میں اہم ذمہ داری نبھائیں گے۔
امریکہ میں کل آبادی کا ایک فیصد حصہ ہندوستانی امریکی ہیں۔امریکی انتظامیہ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں چھوٹی لیکن بااثر برادری کے لوگوں کو کسی امریکی انتظامیہ میں مقرر کیا جائے گا۔ بائیڈن 20 جنوری کو امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ اس دن ہندوستانی نڑاد کملاہیرس ملک کی پہلی خاتون نائب صدر کی حیثیت سے حلف لیں گی۔ ہیرس یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار افریقی نڑاد امریکی بھی ہوں گے۔یہ پہلا موقع ہے جب حلف برداری کی تقریب سے قبل کسی امریکی صدر کی انتظامیہ میں اتنی بڑی تعداد میں ہندوستانی امریکیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔اس فہرست میں سب سے اوپر نیرا ٹنڈن اور ڈاکٹر و ویوک مورتی ہیں۔
بائیڈن انتظامیہ میں نیرا ٹنڈن کو وائٹ ہاﺅس کے دفتر میں ڈائریکٹر مینجمنٹ اور بجٹ ، اور ڈاکٹر مورتی کو یو ایس سرجن جنرل نامزد کیا گیا ہے۔ وانیتا گپتا کو وزارت قانون کا ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل نامزد کیا گیا ہے۔ بائیڈن نے خارجہ سروس کے سابق افسر ، عذرا جیہ کو انڈر سکریٹری برائے شہری دفاع ، جمہوریت اور انسانی حقوق کے طور پر مقرر کیا۔ ‘انڈیا سپپورہ’ کے بانی ، ایم آر رنگاسامی نے کہا کہ ہندوستانی امریکی کمیونٹی نے عوامی خدمت کے لئے گذشتہ برسوں اہم کردار ادا کیا ہے اسے اب اہمیت دی جا رہی ہے۔مالا اڈیگا کو خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن کو پالیسی ڈائریکٹر اور گریما ورما کو خاتون اول کے دفتر کا ڈیجیٹل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ سبرینا سنگھ کو نائب پریس وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
وائٹ ہا ﺅس میں پہلی بار 2 ایسے ہندوستانی امریکیوں کو جگہ دی گئی ہے جن کا تعلق و ادی کشمیر سے ہے۔ ان میں سے عائشہ شاہ کو وائٹ ہاﺅس کے دفتر میں ڈیجیٹل اسٹریٹیجی کا ‘شراکت دار مینیجر’ اور سمیرا فضلی کو وائٹ ہاﺅس میں امریکی قومی اقتصادی کونسل کی ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس نیشنل اکنامک کونسل میں ایک اور ہندوستانی امریکی بھرت رامامورتی کو ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ گوتم راگھن کو وائٹ ہاﺅس میں صدرکے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ونے ریڈی کو بائیڈن کا سپیچ ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے۔
ویدانت پٹیل صدر کے معاون پریس منسٹر کی حیثیت سے کام کریں گے۔3 ہندوستانی امریکیوں کو وائٹ ہاﺅس کی قومی سلامتی کونسل میں نامزد کیا گیا ہے۔ ترون چھابرا کو سینئر ڈائریکٹر برائے ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی ، سومونا گوہ کو سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا اور شانتی کلاٹھیل کو جمہوریت اور انسانی حقوق کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
