PM Narendra Modi`s poster seen at pro-independence rally at Pakistan`s Sindh

نئی دہلی: پاکستان سے الگ سندھ ملک کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان کے شہر سندھ میں ایک آزادی حامی ریلی نکالی گئی ، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنماو¿ں کے پلے کارڈز دکھائے گئے۔ ریلی میں مظاہرین نے آزادی کے نعرے لگائے اور عالمی رہنماو¿ں سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھو دیش کے بارے میں مداخلت کرنے کی مانگ کی۔

پاکستان میں جدید ہندوستانی سندھی قوم پرستی کے بانیوں میں شمار ہونے والے جی ایم سید کی 117 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مظاہرین نے سندھودیش کی آزادی کے لئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنماو¿ں کے پلے کارڈ اٹھائے۔ صوبہ سندھ میں دیرینہ وقت سے مظالم کے شکار لوگ نریندر مودی سمیت عالمی رہنماو¿ں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کے لئے آواز اٹھائیں۔

مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں وادی سندھ کی تہذیب اور ویدک مذہب کا گھر ہے ، جسے برطانوی سلطنت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا گیا تھا اور ان کے ذریعہ 1947 میں پاکستان کے اسلامی ہاتھوں کے حوالے کر دیاگیا تھا۔ بتادیں کہ یہ پہلی دفعہ نہیں جب پاکستان میں سندھ ملک کا مطالبہ پیدا ہوا ہے ، اس سے پہلے بھی وہ لوگ یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں۔ اس کے بعد پاکستانی فوج وہاں کے لوگوں کو یا تو لاپتہ کر دیتی یا انہیں جیل میں ڈال دیتی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ان دنوں پاکستان کی عمران حکومت حزب اختلاف کی جماعتوں سے گھری ہوئی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عمران حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے ملک کے متعدد اہم حصوں میں جلسے کرتی رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اب سندھی عوام نے عمران حکومت کے خلاف مارچ کرکے اپنی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔