Snow Rugby championship in J-K's Budgam gets overwhelming response

سری نگر:علی کی اسپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام تیسری ڈسٹرکٹ سنو رگبی چیمپئن شپ کا انعقاد گزشتہ روز ایس کے ا سٹیڈیم بانڈی پورہ میں کیا گیا جس میں ضلع بانڈی پورہ کے مختلف حصوں کی 9 ٹیموں نے حصہ لیا۔بیان کے مطابق ، اس تقریب کی منظوری ڈسٹرکٹ رگبی ایسوسی ایشن بانڈی پورہ نے دی۔

اس ایونٹ کا مقصد اس سرد موسم میں ضلع کی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔تاہم نوجوانوں نے بھی شدید سردی کو مات دیتے ہوئے کمفرٹ زون سے باہر آکر ایونٹ میں حصہ لے کر کھیل کے تئیں زبردست دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی ایس پی ایچ کیو ایس بانڈی پورہ ادریس احمد ، ٹا ﺅن کمانڈر روہت نیئر اور ایس ایچ او بانڈی پور شوکت احمد تھے جنہوں نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔

انھوں نے کہا ، “یہ ضلع کے نوجوانوں کے لئے ایک خاص موقع ہے کہ وہ اس خاص کھیل میں اپنا کیریئر بنا سکیں اور سردی کے باوجود تمام ٹیموں کو ان کی کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔”

انہوں نے علی کی سپورٹس اکیڈمی کو ایسے ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی جو ملک میں شاید ہی دیکھنے کو ملتے ہیں اور انھیں کھیل کو فروغ دینے کے لئے آئندہ ہفتوں میں اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد کی تاکید کی۔