Bangladesh Prime Minister thanks Modi for COVID-19 vaccine

ڈھاکہ:(اے یوایس) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ان کے ملک کو کووڈ19- کے 20 لاکھ خوراک کے تحفے کےلئے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شیخ حسینہ نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان سے خریدے گئے ویکسین 25 یا 26 جنوری کو بنگلہ دیش پہنچ جائیں گے۔

کووویڈ19- ویکسین خریدنے میں حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورائی سوامی نے کووڈ ویکسین کی 20لاکھ سے زیادہ ویکسین بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن اور وزیر صحت زاہد ملک کو کل ڈھاکہ میں ایک تقریب کے دوران سپرد کئے۔