Fire in Ukraine nursing home kills 15

قیف :یوکرین کے شہر کھارکو کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے تقریبا 15لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ گیارہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ افسروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ دو منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہو سکا ہے۔

انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے کھارکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ نرسنگ ہوم کے مالک اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں تقریبا گیارہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس واقعے کو بھیانک ٹریجڈی بتایا اور کہا کہ آگ لگنے کے وقت 33 لوگ عمارت میں موجود تھے۔ ایمرجنسی سروسز کے ذریعہ جاری کردہ تصاویر میں عمارت کی دوسری منزل پر لگی جالی کی کھڑکیوں سے دھواں نکلتا ہوا دکھائی دیا۔یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ایمرجنسی سروسز کے ذریعے رپورٹ کئے گئے 15 افراد کی موت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اب اور کوئی نہیں ہوگا۔ آگ لگنے کے فورا بعد یہ واضح نہیں ہو پایا کہ کتنے لوگوں کو علاج کیلئے پاس کے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ایمرجنسی سروسز کے ذریعے معلوم ہوا کہ نو لوگوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ ایک افسر ایرینا ویڈنیٹکووا نے کہا کہ گیارہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس امر کی بھی جانچ کی جارہی ہے کہ کہیں یہ آگ بجلی کے ہیٹر کے غلط استعمال سے تو نہیں لگی۔