Government could pay £500 to all employees testing positive

لندن :برطانیہ کی حکومت نے کورونا وائرس ویکسین کی ٹیسٹنگ بڑھانے کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈا ہے۔ برطانیہ میں جو بھی شخص کووڈ پازیٹو پایا جائے گا اس کو 500 پاو¿نڈ (50 ہزار روپے) دیے جا سکتے ہیں۔

اس طرح زیادہ سے زیادہ لوگ اب اپنا ٹیسٹ کرانے کیلئے تیار ہوں گے اور اسی سے پتہ چلے گا کہ کون پازیٹو ہے جس سے لوگ اپنے آپ کو سیلف آئیسولیٹ کر سکیں۔ ابھی اس پالیسی کیلئے پرپوزل دیا گیا ہے۔ اگر یہ پرپوزل مان لیا جاتا ہے تو ہر ہفتے اس پلان پر 450 پاؤنڈ کا خرچ آئے گا۔افسروں کا کہنا ہے کہ فی الحال کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن میں کوویڈکے علامات ہوتی ہیں مگر وہ ٹیسٹ کروانے سے پیچھے ہٹتے ہیں۔

ایسے میں حکومت اقتصادی طور پر لوگوں کی مدد کرنا چاہ رہی ہے جو کورونا پازیٹو پائے جاتے ہیں۔ یہ تجویز محکمہ صحت کے ایک ڈاکیومینٹ میں ہے جو لیک ہو چکی ہے۔ ابھی اس تجویز پر وزرا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ جو اقتصادی مدد دی جا رہی ہے وہ نچلے طبقے کے لوگوں کیلئے کافی نہیں ہے کیونکہ وہ خود کو سیلف آئیسولیٹ نہیں کر پا رہے ہیں۔ کووڈ کی روک تھام کیلئے خود کو سیلف آئیسولیٹ کیا جانا ضروری ہے۔

لیک ہوئے ڈاکیومینٹ پر محکمہ خزانہ نے کہا کہ 500پاو¿نڈ دیا جانا حکومت کی جانب سے مشکل ہے جبکہ ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ نے لیک ہوئے پپر پر زیادہ تبصرہ نہیں کیا، مگر کہا ہے کہ یہ لوگوں کی ذمے داری ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور کورونا وبا کے دوران اس مشکل گھڑی میں ساتھ دیں۔