Russia lifts travel ban from India, 3 other countries

ماسکو: روس نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان سمیت چار ممالک کے شہریوں پر عائد سفری پابندی ختم کردی ۔ روسی سفارتخانے نے ٹویٹ کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان ، فن لینڈ ، ویتنام اور قطر کے شہریوں کے روس میں داخلے پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

روسی حکومت کے چیئرمین میخائل مشستین نے 25 جنوری کو اس سے متعلق آرڈر پر دستخط کئے تھے۔روسی حکومت کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ، ان ممالک کے شہریوں کو ہوائی چیک پوائنٹ کے راستے روس میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

ان ممالک میں لوگوں کو بھی یہ سہولت دی جائے گی۔ بدلے میں ، روس کے شہری بھی ان ممالک کا سفر کرسکیں گے۔ واضح ہو کہ کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کے بعد روس نے 16 مارچ 2020 کو سفری پابندی عائد کردی تھی۔