Turkey deports 40 Pakistani citizens residing illegally

انقرہ:مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی نے گذشتہ ہفتے 40 سے زیادہ پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا جو غیر قانونی طور پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم تھے۔

ڈیلی ٹائمز نے اطلاع دی کہ امیگریشن کا مسئلہ عالمی سطح پر ابھرتا ہی جا رہا ہے اور گذشتہ 6 سالوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن پاکستان سے آئے تھے۔دنیا بھر کے 134 ممالک سے 519000 پاکستانی شہریوں کو جعل سازی اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملک بدر کیا گیا۔

گذشتہ ہفتے ملک بدر کیے جانے والے پاکستانی شہریوں کو اب اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے ،اس کی تصدیق ملک کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کی ہے۔ڈیلی ٹائمز کے مطابق اس سے قبل بھی جلاوطن افراد کو اسلام آباد ائرپورٹ پر کھانا ، کپڑے اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا گیا تھا۔

اپریل 2019 میں ، ترکی نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم 47 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا تھا۔ اسی سال ، انقرہ نے ملک میں غیر قانونی طور پرداخل ہونے کی کوشش میں7پاکستانی شہریوں کو گھر بھیجا۔