One coronavirus case, Total lockdown: Australia’s lessons for the world

سڈنی: (اے یو ایس ) آسٹریلیا نے ملک کے مغربی شہر پرتھ میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آنے کے بعد 20 لاکھ آبادی والے شہر میں لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق ایک ہوٹل کے ایک نوجوان سیکیورٹی گارڈ میں وائرس کی تشخیص کے بعد پرتھ میں پانچ روز کے لیے لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے چوتھے سب سے بڑے شہر پرتھ میں متاثرہ سیکیورٹی گارڈ جس ہوٹل میں تعینات تھا اسے قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ سے 66 افراد کا رابطہ ہوا اور ان میں سے کوئی بھی شخص کورونا کا شکار نہیں ہوا تھا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں سرحدوں کی بندش اور سخت پابندیوں کے باعث کورونا کیسز اور اموات کی شرح دیگر ملکوں کے مقابلے میں کم ہے۔ عالمی وبا سے آسٹریلیا میں اب تک 909 اموات اور لگ بھگ 29 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔