سری نگر: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر پاکستان کی طرف سے کی گئی گولی باری میں فوج کا ایک جوان ہلاک ہوگیا ۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجستھان کے جودھپور کے باشندہ سپاہی لکشمن اس سال ایل او سی پر پاکستان کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے چوتھے جوان ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ’پاکستانی فوج نے راجوری ضلع کے سندربنی سیکٹر میں بلاوجہ گولی باری شروع کردی۔دشمن کی گولی باری کا ہمارے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا۔
