Digvijay singh urges Centre to immediately hold talks with farmers

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں جمعرات کو اپوزیشن کسانوں کے بدتر معاشی حالات کے سلسلے میں شدید تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے احتجاج کرنے والے کسانوں سے بات چیت کرکے انکے مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی ، کانگریس کے دگوجے سنگھ نے ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ تین زرعی اصلاحات کے قوانین کسان مخالف ہیں اور اس کے خلاف تحریک چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج اہم ہوتا ہے۔

اسی دوران 26 جنوری کو دلی میں نکالی گئی ٹریکٹر ریلی میں مارے گئے کسان نوریت سنگھ کے کنبوں سے ملنے رام پور پہنچیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ کسان ایک فون کال کی دوری پر ہیں تو پھر ان سے بات کیوں نہیں کی جاتی ہے۔

کسان کو دہشت گرد کہنا بہت بڑا گناہ ہے۔یہ گناہ نہ وزیر اعظم کو کرنا چاہئے اور نہ ہی ان کی حکومت کو کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک واضح اور عدالتی جانچ ہونی چاہئے۔ہم پوری طرح سے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان سب کسانوں کے ساتھ بھی جو دلی کے بارڈر پر بیٹھے ہیں۔سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ حکومت پہچان نہیں رہی ہے،یہ تحریک سچی ہے اس میں کوئی سیاست نہیں ہے۔