پٹنہ:(اے یوایس) حصول علم کی ضرورت و اہمیت کے باب میں نبی اکرم کا یہی فرمان کافی ہے کہ ” بے شک مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے، آج کے اس ترقی یافتہ دور میں علوم دینیہ کے ساتھ عصری علوم وفنون بھی قوم وملت کی تعمیر وترقی کے لئے ضروری ہے اسلئے جہاں سرکاری اسکول یا کوئی اور عصری تعلیم گاہ نہیں ہے وہاں عصری تعلیم گاہیں قائم کیے جایں،تاکہ ہماری قوم سے معیاری محدثین وفقہا اور مفسرین کے ساتھ مثالی انجینئر، مثالی ڈاکٹر، مثالی سائنس دان تیار ہوں ، جو ملک ملت کیلئے بھی مثالی خدمت کرسکیں اور اسلام کے مبلغ بھی بن سکیں مذکورہ باتیں مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا دربھنگہ کے نائب ناظم معروف عالم دین مولانا مفتی محمد عاصم قاسمی نے امارت شرعیہ کی تعلیمی بیداری مہم کے حوالے سے کہی ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والی نسل کی دین و ایمان کی حفاظت اور اپنی تہذیب وثقافت کو بچا نے کے لئے اردو کی ترویج و اشاعت اور تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں حضرت امیر شریعت مفکر اسلام سید شاہ مولانا محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی اور فعال ومتحرک قائم مقام ناظم حضرت مولانا شبلی صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کی قیادت میں امارت شرعیہ کے اس مہم میں عوام وخواص جس جذبے کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں وہ خوش آئند اور امید افزا ہے ، امارت شرعیہ کی یہ تحریک انقلابی ثابت ہو گی ، اورصالح اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔
امارت شرعیہ اکابرین ملت کا لگایا ہوا ایک ایسا شجر ہے جس کی چھاؤں میں پوری انسانیت کو چھاؤں مل رہی ہے
