India Coronavirus: 10,847,790 Cases and 155,195 Deaths

نئی دہلی:(اے یو ایس)مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوںکے9,110 نئے معاملے سامنے آنے کے بعدمتاثرین کی تعداد بڑھ کر10,847,790ہوگئی ہے جبکہ اس مہینے میں چوتھی بار ایک دن میں کوکوویڈ19-سے جانے گنوانے والوں کی تعداد 100 سے بھی کم ہے۔

وزارت کی طرف سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں مزید 78مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر1,55,195تک پہنچ چکی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق شفایاب مریضوں کی تعدادبڑھ کر1,05,34,500ہوگئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی انفیکشن سے بازیابی کی شرح97.20تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ کوویڈ19سے مرنے والوں کی تعداد فی الحال 1.43 فیصد ہے۔وزارت نے کہا کہ کوویڈ19-کے تحت مریضوں کی تعداد کم سے کم دو لاکھ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد1,48,609ہے، جواب تک متاثر پائے گئے لوگوںکی کل تعداد 1.37 فیصدہے۔ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادسات اگست کو 20 لاکھ ، 23 اگست کو 23 لاکھ ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ ، 16 ستمبر کو 50 لاکھ ، 28 ستمبر کو 60 لاکھ ، 11 اکتوبر کو70 لاکھ ، 29اکتوبر کو 80 لاکھ اور 19 دسمبر کو ایک کروڑ سے زیادہ ہوگئی تھی۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق کوویڈ۔19 کے کل20,19,00,614 نمونے 7 فروری تک جانچے جاچکے ہیں۔ اتوار کو5,32,236 نمونوں کی جانچ کی گئی ، ملک میں ایک دن میں کوویڈ 19 سے اموات کے 84 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ، جن میں سے مہاراشٹرا میں30،کیرالاسے 19 ، چھتیس گڑھ سے چھ ، پانچ مغربی بنگال سے پانچ اتراکھنڈسے چار ، کرناٹک سے تین ، دہلی ، گوا ، ہریانہ اور پنجاب سے دودو معاملے سامنے آئے ہیں۔