بیجنگ: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق امریکی قانون سازوں کے ایک دو طرفہ گروپ نے اس سال کے نوبل امن انعام کے لئے ہانگ کانگ کی جمہوریت نواز تحریک کو نامزد کیا ہے۔یہ اقدام امریکی قانون سازوں نے لوگوں کی جدوجہد کے اعزاز کے لئے اٹھایا ہے ، جنہوں نے چین کی جانب سے مقامی ان پٹ کے بغیر شہر میں نافذ اس قومی سلامتی قانون کے خلاف لڑائی لڑی ۔
اس اقدام سے چینی حکومت کو ناراضگی کا سخت پیغام دیا ہے۔ہم ایک ایسی تحریک کو نامزد کررہے ہیں جس نے 1997 سے ہانگ کانگ میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی پر امن طریقے سے حمایت کی ہے اور انسانی حقوق کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ سینیٹر مارکو روبیو ، ایک ری پبلیکن ، نمائندہ جیمز میک گوورن ، ایک ڈیموکریٹ ، اور 7اخبار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قانون سازوں نے نوبل امن انعام کمیٹی کے صدر بیریٹ ریس –
اینڈرسن کو خط لکھ کر یہ اعلان کیا۔جمہوریت کے متعدد حامی پہلے ہی جیل میں ہیں ، کچھ جلاوطن ہیں ، اور بہت سارے مقدمات کے منتظر ہیں جہاں انھیں متوقع طور پر تقریر ، اشاعت ، انتخابات ، کے ذریعے اپنے سیاسی نظریات کا پر امن طریقے سے اظہار کرنے کی واحد وجوہ کی بنا پر آئندہ مہینوں میں سزا سنائے جانے کی امید ہے۔یہ خلاصہ چین پر کانگرس کے ایگزیکٹو کمیشن کے تمام ممبروں نے اتوار کے روز ایک خط میں کیا اور بدھ کے روز اسے عام کیا۔
سابق برطانوی کالونی ہانگ کانگ کو 1997 میں چین کے حوالے کی گئی تھی اور بنیادی قانون “ایک ملک ،2 نظام” کے تحت خصوصی انتظامی خطے کے طور پر اس کی خود مختاری کا تحفظ کرتا ہے۔
