Coke, Pepsi, Bisleri fined Rs 72 crore over plastic waste

نئی دہلی: مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے کوک ، پیپسی اور بسلیری پر تقریباً 72 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ پلاسٹک کچرے کے ڈسپوزل اور کلیکشن کے بارے میں معلومات حکومتی ادارہ کو نہ دینے کی وجہ سے عائد کیا گیا ہے۔

بسلیری پر 10.75 کروڑ ، پیپسی انڈیا پر 8.7 کروڑ اور کوکا کولا بیوریجس پر50.66 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بابا رام دیو کی پتنجلی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایک دیگرکمپنی پر 85.9 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سی پی سی بی نے کہا ہے کہ ان سب کو 15 دن میں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ پلاسٹک کچروں کے معاملوںمیں توسیعی پروڈیوسر ذمہ داری (ای پی آر) ایک پالیسی پیمانہ ہے جس کی بنیاد پر پلاسٹک تیار کرنے والی کمپنیوں کو مصنوعات کے ڈسپوزل کی ذمہ داری لینی ہوتی ہے۔

بسلری کا پلاسٹک کا کچرا تقریباً21 ہزار 500 ٹن رہا ہے۔ اس پر فی ٹن 5000 روپیے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پیپسی کے پاس11194 ٹن پلاسٹک کا فضلہ ہے۔ کوکا کولا کے پاس 4417 ٹن پلاسٹک کا فضلہ تھا۔ یہ فضلہ جنوری سے ستمبر 2020 تک تھا۔ ای پی آر کا ہدف 1 لاکھ 5 ہزار 744 ٹن فضلہ کا تھا۔