Centre approves Rs 3,113 crore for five states as disaster relief

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے قدرتی آفات کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے پانچ ریاستوں ا ور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے لئے 3113کروڑ روپے کی امدادی رقم منظور کی ہے۔

وزارت داخلہ نے سنیچر کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں ہوئی اعلی سطحی میٹنگ میں سیلاب، سمندری طوفان اور کیٹوں کے حملوں سے متاثرہ آندھراپردیش،بہار، تملناڈو، پڈوچیری اور مدھیہ پردیش کے لئے 3113.05کروڑ کی امدادی رقم کومنظوری دی گئی ہے۔ یہ رقم نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ سے دی جائے گی۔

اس میں سیلاب، سے متاثرہ آندھراپردیش کو 280.7، سیلاب سے متاثر ہ بہار کو 1255.27کروڑ، سمندری طوفان نیوار اور بریوی سے متاثرہ تملناڈو کو 286کروڑ، سمندری طوفان نیوار سے متاثرہ پڈوچیری کو 9.91کروڑ اور کیٹوں کے فصلوں پر حملے سے متاثرہ مدھیہ پردیش کو 1280کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی۔