نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے 29 ویں دن تک 8052454 طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن پر تعینات اہلکاروں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔
وزارت نے کہا کہ ہفتہ شام چھ بجے تک 8052454 لوگوں کو ٹیکہ دیا جاچکا ہے۔ ان میں 5865813 طبی اہلکار اور 1900506 فرنٹ لائن اہلکار شامل ہیں۔
وزارت صحت نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا ویکسین کے سنگین سائیڈ افیکٹ کا اب تک کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
اب تک جتنے بھی لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ، ان میں سے صرف 27 افراد کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اموات ہوئی ہیں ، جنہیں حالیہ دنوں میں ٹیکہ لگایا گیا تھا۔
