نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتے کے روز لوک سبھا میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم ایم)کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز آپ کے ذہن میں بطور ہندو مسلم کام کرتی ہے۔
شاہ نے کہا کہ اویسی افسران کو بھی ہندو مسلم میں بانٹ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا ، “کیا کوئی مسلمان افسر ہندو عوام کی خدمت نہیں کرسکتا ہے یا کوئی ہندو افسر مسلمان لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتا ہے؟” لوک سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل ، 2021 پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ اویسی ہندو اور مسلم افسران کو بھی تقسیم کرتے ہیں اور خود کو سیکولر کہتے ہیں۔
واضح ہو کہ اسد الدین اویسی نے جموں وکشمیر میں آبادی کے لحاظ سے مسلم افسروں کی تعداد میں کمی کیوں ہے یہ سوال اٹھایا تھا جس پرشاہ نے ان پر ہندو مسلم افسران کی تقسیم کا الزام لگایا ہے۔
