UP: 6 killed in accident at Agra-Lucknow Expressway

لکھنؤ:اترپردیش اور راجستھا میں ایک ہی روز میں دو مختلف سڑک حادثات میں کم از کم12افراد ہلاک ہو گئے۔ پہلا حادثہ ضلع قنوج کے تالگرام علاقے میں لکھنؤ۔آگرہ ایکسپریس وے پر ہوا جس میں کار میں سوار 6 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ لکھنؤ کے چھ نوجوان گذشتہ شب ایک اسپورٹ کار سے راجستھان کے مہندی پور بالاجی درشن کرنے جارہے تھے۔جمعہ کی شب تقریباً ایک بجے لکھنو۔آگرہ ایکسپریس وے پر تالگرم کے علاقے میں کلومیٹر نمبر 165 پر آگے چل رہے ٹرک سے ان کی کار ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ سبھی چھ نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔کانپور رینج کے انسپکٹر جنرل موہت اگروال کے مطابق یہ حادثہ صبح چار بجے قنوج ضلع کے تال گرام گاؤں میںپیش آیا۔ ان کی عمر 24 سے 27 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔یہ سبھی لکھنؤ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گہری دھند کے باعث یہ حادثہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولس فوراً جائے وقوعہ پہنچ گئی اور لاشوں کو نکال کر لکھنؤبھیج دیا۔ ایک دیگر سڑک حادثہ میں جو راجستھان کے گنگا نگر ضلع میں ہوا، چھ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ، یہ واقعہ راجیاسر کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک جیپ ٹریلر (کارگو گاڑی) سے ٹکرا گئی۔ اس کے مطابق ، حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، پولیس کے مطابق جیپ سنگریہ قصبے کی طرف جارہی تھی۔