گوہاٹی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو، آسام میں آسام اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ضلع سیواساگر کے شیو نگر بورڈنگ فیلڈ میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر آسام کو تقسیم کرنے اور وہاں کے بھائی چارے کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن ریاست میں ایک مسئلہ ہے لیکن ریاست کی عوام اس کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے مرکز میں مودی سرکار کو للکارا ہوئے کہا ، “ہم دو ہمارے دو !اچھی طرح سن لو،نہیں ہوگا سی اے اے کبھی نافذ، نہیں ہوگا۔ ادھر کیرل کے وزیراعلیٰ وجین نے ایک بار پھر شہریت ترمیمی ایکٹ پراپنے مو قف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیرل میں یہ قانون نافذ نہیں ہوگا۔
دراصل حال ہی میں ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سی اے اے کے حوالے سے ایک نیا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچا ؤویکسین کی مہم ختم ہوتے ہی قانون پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔وہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کے پروگرام میں تھے۔
انہوں نے کہاہے کہ وزیر داخلہ نے کہاہے کہ وہ کوڈ ویکسی نیشن مہم کے خاتمے کے بعد سی اے اے پر عمل در آمد شروع کردیں گے۔ہم اپنا مو قف پہلے ہی واضح کر چکے ہیں۔ یہ حکومت کسی حال میں اس آفت کو کیرل پر نازل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بحیثیت ریاستی حکومت ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس پر عمل نہیں کریں گے؟ ہم احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم یہاں سی اے اے نافذنہیں کریں گے۔
