Modi assures Canada that India will strive to meet its vaccine needs

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے کینیڈا کے ہم منصب جسٹن ٹروڈو کو یقین دلایا کہ ہندوستان کناڈا کی ویکسینیشن کی کوششوں میں مکمل تعاون کرے گا۔ کناڈا کے وزیر اعظم نے مودی کو فون کیا اور اپنے ملک میں کوویڈ 19 ویکسین کی ضروریات کے بارے میں بتایا۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ، مودی نے جسٹن ٹروڈو کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ، ہندوستان نے جیسے کئی ممالک کے لئے کیا ، ٹھیک اسی طرح کناڈا میں ٹیکہ کاری کی کوششوں کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔بیان کے مطابق ٹروڈو نے اس موقع پر کہا کہ کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کی بے مثال دواؤں کی صلاحیت نمایاکردار ادا کرے گی۔

انہوں نے ہندوستان کی اس صلاحیت کو دنیا کے ساتھ بانٹنے پر وزیر اعظم مودی کی قیادت کی تعریف کی۔ٹروڈو کے اس جذبے پر مودی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے موسمیاتی تبدیلی اور کورونا کی وبا کے معاشی مضر اثرات سمیت متعدد دیگر اہم امور پر قریبی شراکت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بعدازاں وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کوویڈ 19 ویکسین کے مطالبے کے مطابق کناڈا کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کرے گا۔