سری نگر: بارہمولہ ضلع کے گلمرگ میں واقع سکئی مقام پر اس وقت خوشی دوگنی ہوگئی جب اتوار کے روز فوج کے زیر اہتمام دو روزہ سرمائی فیسٹیول میں شرکت کے لئے بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات وہاں جمع ہوئیں تاکہ مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔
یہ پروگرام جموں و کشمیر انتظامیہ کے پورے کشمیر میں فور۔ جی انٹرنیٹ خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے موافق تھا۔اس کوشش میں بالی ووڈ ایکٹر ارباز خان نے ودیا بالن کے ساتھ مل کر فوج کی کاوشوں کی حمایت کی اور مقامی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔اتوار کے ایونٹ کی توجہ کا مرکز ودیا بالن نے بالی ووڈ موسیقی کی دھنوں کو سنوارا ، ارباز خان نے ڈائیلاگ اور سدھارتھ رائے کپورنے گنگنایا۔دیگر اہم فنکار وں میں التمش فریدی ، عابد اولی ، شفیع سوپوری ، زبیر خان ، وسیم احمد ، عمر راک بینڈ ، وقار خان ، اور شازیہ بشیر شامل تھے۔فنکاروں نے وہاں جمع لوگوں کو محظوظ کرنے کے لئے بالی ووڈ کے مختلف نمبروں پر شاندار پرفارمنس پیش کی۔ 19 ویں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے فوج کے اعلیٰ افسران نے اس پروگرام کی نگرانی کی۔
دسمبر کے بعد سے جموں و کشمیر انتظامیہ نے ملک بھر سے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے انٹروڈکٹری سکی کورس بھی شروع کیا ہے۔ فوج نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ جیسا کہ کشمیر کوویڈ کے سائے سے ابھرکر امن و ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوا تو ، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر آرمی کے ذریعہ2 روزہ میگا کلچرل کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ پروگرام ایڈونچر کی سرگرمیوں سے بھرا ہوا تھا اور اس کی نمایاں باتیں ا سکیئنگ ، ا سنو موبائل ، اے ٹی وی ریس اور سنو سائیکلنگ تھیں۔اس نے کہا ، “اس کے علاوہ کشمیر کے نامور فنکاروں کی ثقافتی پرفارمنس نے اپنی پرفارمنس سے ناظرین کومسحور کیا۔ مقامی کھانوں اور دستکاری کی نمائش نے پروگرام میں چار چاند لگائے۔ آرمی نے بتایا کہ2سال بعد منعقد کئے گئے اس پروگرام سے دنیا کو کشمیر کے دوبارہ کھلنے کاپیغام دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ فوج نے ہمیشہ مقامی لوگوں کے ساتھ ایک بہت بڑا رابطہ قائم رکھا ہے اور یہ فوج کی ایک اور مثال ہے جو کشمیر میں امید ، خوشحالی اور امن کے مستقبل کے لئے عوام کی امنگوں کی حمایت کرتی ہے۔
امکان ہے کہ اس پروگرام سے کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور اس سے ان کشمیریوں کو حمایت ملے گی جن کا روزگارکوویڈ وبائی بیماری کے باعث بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔تقریب کا اختتام جی او سی 19 انفنٹری ڈویڑن کے شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوا ، جہاں انہوں نے تاریخی تقریب میں شامل ہر ایک کو مبارکباد پیش کی اور یقین دہانی کرائی کہ فوج ہر ممکن انداز میں کشمیری عوام کی ترقی اور خوشحالی کی حمایت کے لئے پرعزم ہے اور سب کے خوابوں اور امنگوں کی حمایت کرتی رہے گی۔
بارہمولہ ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے امداد فراہم کی تاکہ نمک کے چھڑکنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقعے پر انہوں نے کھانا ، موسم سرما میں پہننے والے گرم کپڑے وغیرہ کی دکانوں کی سہولت کے لئے بجلی اور جل شکتی انجینئرز اور دیگر کو تعینات کیا تھا۔
