نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز اپنے پڈوچیری دورے کے ایک حصے کے طور پر ماہی گیروں سے ملاقات کی۔ ماہی گیروں کی تعریف کرتے ہوئے ، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے ان کا موازنہ ‘سمندر کے کسان’ سے کیا اور ماہی گیری کے دوران ان کی مشکلات کو سمجھنے کے لئے کشتی میں ان کے ساتھ سفر کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
واضح ہو کہ پڈوچیری میں اپریل مئی میں انتخابات ہونے ہیں اور راہول اپنی پارٹی کی مہم شروع کرنے یہاں پہنچے ہیں۔ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے پانچ سالوں سے کانگریس حکومت کو پڈوچیری میں کام کرنے م نہیں دیا۔راہل کے الزامات کی مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے تردید کی ۔
انہوں نے راہل گاندھی کے ذریعہ مرکز پر لگائے گئے ان الزامات کی ،کہ گزشتہ تقریباً پانچ برسوں سے وزیر اعظم نریندر مودی نے پڈوچیری حکومت کو کام نہیں کرنے دیا ہے اور آپ کے خوابوں اور خواہشات کو چھین لیا ہے، سختی کے ساتھ تردید کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ماہی گیروں سے متعلق ایک علیحدہ وزارت تشکیل دی تھی۔
گری راج نے راہل گاندھی پر زرعی قوانین کے حوالے سے کسانوں کو گمراہ کرنے کا بھی الزام لگاتے ہوئے بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ کہا کہ میں یہ دیکھ کر بے حد د’کھی ہوں کہ راہل گاندھی اٹلی کے باہر نہیں آسکتے۔ وہ پورے ملک کے کسانوں کو بہکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ہمارے ملک کو پوری دنیا میں بدنام کر رہے ہیں’۔
