Trains stopped as farmers squat on tracks in parts of Haryana, UP

نئی دہلی:(اے یو ایس)زرعی قوانین کے خلاف آج کسان ریل روکو تحریک کررہے ہیں۔ چار گھنٹے تک جاری تحریک میں ہریانہ کے سونی پت ،انبالہ اور جیند میں کسان پٹریوں پربیٹھ گئے ہیں۔اس میں خواتین بھی شامل ہیں۔گیتا جینتی ایکسپریس ٹرین کوبھی روکا گیا ہے۔ تحریک کے پیش نظرپورے ملک میں سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ریلوے نے پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، مغربی بنگال پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ہی ریلوے سکیورٹی فورسز کے 20 اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ایک اور بھارتیہ کسان یونین نے جہاں اپیل کی ہے کہ تحریک کوپرامن رکھاجائے،دریں اثناءملک کے کئی ریاستوں میں پولیس الرٹ ہے۔پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کو بہت حساس اضلاع میں اسٹیشن کے باہر تعینات کیا گیا ہے۔ڈی جی کمار نے بتایا کہ15-20جگہوںپر ٹرینوں کو روکا گیا ہے۔

فی الحال تین مقامات پر ٹرین روک دی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ یہ احتجاج 12 سے 4 تک تھا ، لیکن کچھ جگہوں پر صبح سے ہی ٹرینوں کے رکنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’ایسٹ سنٹرل ریلوے کے سمستی پور ڈویزن میں ،دین دیال اپادھیائے ڈویزن میں،این ایف آر میں صبح سے ہی ٹرینیں روکنے کی خبریں موصول ہورہی ہے۔

ابھی شمال ریلوے، مشرقی ساحل ریلوے، مشرقی ریلوے، مشرقی وسطیٰ ریلوے، این ایف ریلوے سے ٹرینیں روکنے کی خبر یں آئی ہیں۔ ابھی تک سب کچھ پرامن ہے لوگ آئے ہیں اور چلے گئے ہیں۔

کچھ جگہوں پر اب بھی ٹریک پرلوگ بیٹھے ہیں۔تقریباً16جگہوں پر لوگ آئے احتجاج کرنے اور ٹرین کو روکنے کے لئے نہیں آئے۔ بلبھ گڑھ کے ریلوے اسٹیشن پر اے سی پی کی نگرانی میں پولیس انتظامات چاق وبند کئے گئے ہیں اوراسٹیشن کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اسٹیشن تک نہ پہنچ سکے۔

بلبھ گڑھ کے اے سی پی جے ویر راٹھی نے بتایا کہ پولیس کے ذریعہ اسٹیشن پرسیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی صورت میں ریل نہیں روکنے دیاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیشن کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔اورانہیں امید ہے کہ بلبھ گڑھ علاقے میںکسانوں کے ذریعہ ایسی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی اور اگر پھر بھی کسان آئے تو انہیں سمجھا دیاجائے گا۔