کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر محنت ذاکر حسین اور ان کا بھتیجہ دیسی بم کے حملے میں زخمی ہو گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں شدید زخمی حالت میں انہیں مرشد آباد میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ۔
جہاں ایم ایس وی پی ڈاکٹر اے کے بیڑا نے بتایا کہ لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔تاہم مزید بہتر علاج کے لیے انہیں کولکاتا بھیج دیا گیا۔ ان کے پیروں میں گہرے زخم آئے ہیں۔
ذاکر حسین کی گاڑی پر نامعلوم بدمعاشوں نے اس وقت بم سے حملہ کیا جب وہ اپنے قافلہ کے ساتھ کولکاتاکی ٹرین میں سوار ہونے کے لئے جانگی پور شہر کے نمیتا اسٹیشن کی طرف پیدل جا رہے تھے ۔
اس حادثے میں ان کے ساتھ موجود دو دیگر لوگ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واردات سوتی تھانے کے تحت علاقہ میں انجام دی گئی۔
