اسلام آباد: پاکستان میں گوجرانوالہ کے قریب وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ملک کے عوام عمران کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی بھول نہ کریں ورنہ انہیں پچھتانا پڑے گا۔
مریم نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد مہنگاگئی ساتویں آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ لوگوں کو مناسب کھانا نہیں مل رہا ہے۔ ملک کے عوام کو جینے کے لئے بہت جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ اس حکومت نے ملک کو مکمل طور پر برباد کردیا ہے۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ آیا عمران خان کے وعدے کے مطابق کسی کو نوکری یا مکان ملا ہے۔
مریم نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران نے 10 لاکھ افراد کو بے روزگار ، بے گھر افراد کو 50 لاکھ مکانات دینے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن آج تک ان کا یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ مریم نے خود کو پنجاب کی بیٹی بتاتے ہوئے کہاکہ عمران نے ملک کے عوام کو گمراہ کیا اور پنجاب کے بھولے بھالے لوگوں کے مسلسل دھوکہ کرتے رہے۔
مریم نے کہا کہ پنجاب ان کے اور ان کے والد کے دل میں بستا ہے ، آج نہ صرف وزیرآباد بلکہ پورے ملک کے عوام اس حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔وہ اس حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کو دو وقت کا پیٹ بھر کھانا تک اس حکومت میں نہیں مل پارہا ہے۔مریم نے کہا کہ عمران کی حکومت کے اتنے سالوں کے بعد لوگوں کی امیدیں پوری طرح ختم ہوگئیں۔
ملک میں نوکریاں ختم ہو چکی ہیں۔ کام دھندے ٹھپ ہورہے ہیں ، مہنگائی روز بڑھ رہی ہے۔ یہ سب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ مریم نے کہا کہ نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔
