Owaisi to launch AIMIM's Bengal campaign with rally on 25 Feb

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم )کے سربراہ اسدالدین اویسی بھی اپنی پارٹی کے ساتھ انتخابی دنگل میں کود نے کی پوری تیاری کر چکے ہیں اور ادھر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے انتخابی عمل کا علان ہوتے ہی اویسی بھی اپنے امیدواروں کی حتمی تعداد اور حلقوں کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے ۔

اے آئی ایم آئی ایم کے چیف 25 فروری کو کولکاتا کے ایک اقلیتی اکثریتی علاقے میں جلسہ کرکے بنگال میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔وہ بنگال میں انڈین سیکولر فرنٹ ( آئی ایس ایف) کے ساتھ اتحادکے لیے کوشش کررہے تھے،لیکن آئی ایس ایف کے سربراہ کانگریس کی طرف جارہے ہیں۔عباسی صدیقی نے حال ہی میں ٓئی ایس ایف نام سے ایک تنظیم تشکیل دی ہے۔

قبل ازیں بہارمیں مجلس کے لڑنے کااثرمتھلانچل پرپڑاجہاں این ڈی اے کوکافی فائدہ ہوااورسیمانچل میں مجلس نے جوسیٹیں بھی جیتیں وہ ساری مسلم امیدواروں کوہراکرہی جیتیں۔مجلس کے بنگال میں لڑنے سے بی جے پی کے حوصلے کافی بلندہیں۔اویسی نے بنگال اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔