واشنگٹن: امریکہ نے حال ہی میں چین کے وضع کردہ کوسٹ گارڈ قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے کوسٹ گارڈ کے قانون کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سمندری تنازعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ فلپائن ویتنام انڈونیشیا جاپان اور دیگر ممالک نے بھی اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ چین کے نئے کوسٹ گارڈ قانون لے کر فلپائن ، ویتنام ، انڈونیشیا ، جاپان اور دیگر ممالک کی طرح امریکہ بھی تشویش میں مبتلاہے اور اس کی مخالفت کرتا ہے۔
پچھلے مہینے چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارہ ، نیشنل پیپلز کانگرس قائمہ کمیٹی نے ساحلی دفاع کو مستحکم کرنے کے لئے کوسٹ گارڈ قانون منظور کیا تاکہ چین کے علاقائی پانیوں میں بیرونی علاقوں سے خطرہ نہ ہو۔
اس کے اس قانون کی رو سے اس کے ساحلی محافظوں کو غیر ملکی جہازوں و کشتیوں پر فائرنگ کرنے کی اجازت مل گئی۔چین بحیرہ جنوبی چین اور بحیرہ مشرقی چین دونوں میں علاقائی تنازعات میں الجھا ہوا ہے۔چین نے خطہ میں اپنا کنٹرول مزید بڑھا لیا اور خطہ کے کئی جزائر پر فوج تعینات کر رکھی ہے۔
