بیجنگ:چین کے مشرقی چین کے شہر نانجنگ میں پولیس نے ہندوستان کے ساتھ وادی گلوان میں فوجی ہلاکتوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹوں پر ایک مقبول بلاگر کو حراست میں لیا ہے۔نانجنگ بیورو آف پبلک سیکیورٹی نے سنیچر کے روز کہا تھا کہ 38 سالہ کیو زیمنگ کو فسادات اور افراتفری ،پھیلانے والے ایک سنگین جرم کے تحت 10 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق حکام نے اس پر سرحدی جھڑپ میں فوجی ہلاکتوں کو کم کرنے کا الزام عائد کیا۔کیو ، جو ہفتہ وار اکنامک آبزرور کے سابق رپورٹر ہیں کے چین کے ٹویٹر نما پلیٹ فارم ویبو پر اس وقت 2 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جمعہ کے روز2 پوسٹس شائع کیں جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک کمانڈر جھڑپ میں زندہ بچ گیا کیونکہ وہ وہاں(ہندوستان) کا اعلیٰ درجہ کا افسر تھا۔انہوں نے یہ بھی خلاصہ کیا تھا کہ چین کی جانب سے فوجی ہلاکتوں کا جاری اعداد وشمار میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔اس سے قبل فروری میں روسی خبر رساں ایجنسی ٹی اے ایس ایس نے دعویٰ کیا تھا کہ وادی گلوان میں ہوئے تصادم میں 45 چینی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
سنیچر کو ایک بیان میں سرکاری خبر رساں ایجنسیژن ہوا نے کیو پر الزام لگایا کہ وہ اپنے سنسنی خیز پوسٹوں سے ہیروز کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے ، قوم پرستی کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے اور محب وطن کے دلوں کو زہر دے رہا ہے ۔
