ریاض:(اے یوایس) حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش۔
اطلاعات کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی گھناو¿نی کوشش کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز حوثی باغیوں کی جانب سے یمن سے سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب سے تباہ کن بیلسٹک میزائل داغا گیا۔
تاہم عرب اتحادی فوج کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ریاض کی جانب سے داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس دوران سعودی عرب میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر بمبار ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کیلئے اپنے حملوں میں تیزی لائی ہے۔ تاہم سعودی اتحادی فوج کا دعویٰ ہے کہ مملکت کو نقصان پہنچانے کی ہر حوثی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنایا جاتا ہے۔
