نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے فخر کو ہندوستان کی خودکفیل کی پہلی شرط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ہر ملک کاہرایک شخص ایساکرے گاتو خود کفیل ہندوستان کی مہم معاشی مہم کے بجائے قومی جذبے کی حیثیت اختیار کرے گی اور جب اس سوچ کے ساتھ ملک آگے بڑھے گا تبھی ہمیں کامیابی مل سکتی ہے۔
اتوار کے روز آل انڈیاریڈیو کے’ من کی بات‘ پروگرام کے تحت اپنے تازہ ترین خطاب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر نہایت مسرت ظاہر کی کہ آج خود کفیل ہندوستان کا منتر ملک کے ہر گاؤں میں پہنچ رہا ہے۔پانی کے تحفظ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے بندیل کھنڈ کی رہائشی ایک19سالہ لڑکی ببیتا راجپوت کی تعریف کی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس لڑکی نے تقریباً100خواتین کے ساتھ مل کر 107میٹر لمبے پہاڑ کو18مہینے میں کاٹ کر نہر سے اس تالاب کو جوڑ دیا جو بالکل سوکھ چکا تھا۔ اس سے اب گاو¿ں کے اس تالاب میں پانی نہ صرف بھرنے لگا بلکہ اب برموں(ہینڈ پمپ) سے بھی پانی آنے لگا ہے اور تالاب ہر وقت پانی سے بھرا رہتا ہے اور گوو¿ں والوں میں خوشحالی نظر آرہی ہے۔اس سے قبل پہاڑوں کے ذریعہ برسات کا پانی بہہ کر نکل جاتا تھا جس کی وجہ سے دس سال پہلے بندیل کھنڈ پیکج کے تحت 40ایکڑ میں بنے تالاب میں پانی نہیں پہنچ رہا تھا اور تالاب سوکھا پڑا رہتا تھا۔
