ٹوکیو:(اے یو ایس ) جاپان نے کرونا ویکسین کی ایک ہزار سے زیادہ خوراکیں خراب ہونے کی تصدیق کی ہے اور اس کی تحقیقات کا بھی عندیہ دیا ہے۔جاپان کی وزارتِ صحت نے منگل کو کہا ہے کہ دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین گزشتہ دنوں ریفریجریٹر خراب ہونے پر ناکارہ ہو گئی تھیں۔فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین 60 سے 80 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھی جانی تھی۔
جاپانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریفریجریٹر میں خرابی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں البتہ جس کمپنی نے ریفریجریٹر تیار کیا تھا اس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ جاپان میں کرونا ویکسی نیشن ناکارہ ہونے کا واقعہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب اسے پانچ ماہ بعد ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کرنا ہے۔جاپان میں 17 مئی سے شروع ہونے والی ویکسی نیشن مہم کے دوران اب تک 32 ہزار ڈاکٹروں اور نرسوں کو پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔اپانی ریگولیٹرز کی جانب سے ویکسی نیشن پروگرام کے سلسلے میں صرف فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کی ہی منظوری دی گئی ہے۔
