Dear Modi ji , we are proud Indian to have you as our Prime Minister

جموں :کانگرس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد جو جموں و کشمیر کے ایک پسماندہ گاو¿ں سے تعلق رکھتے ہیںجنہوں نے جموں و کشمیر میں 3 سال تک بطور وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ، نے اپنے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان یکسانیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ(مودی) اپنی جڑوں کو نہیں بھولے ہیں اور فخر سے خود کو “چائے والا” کہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے اصلی نفس کو بھی چھپا نہیں رہے ہیں۔جموں میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی نے کہا ، “مجھے بہت سے رہنماں کے بارے میں بہت سی چیزیں پسند ہیں۔

میں گاو¿ں سے ہوں اور فخر محسوس کرتا ہوں … یہاں تک کہ ہمارے وزیر اعظم (نریندر مودی) بھی گاو¿ں سے ہی تعلق رکھتے ہیںجو اپنے گزر بسر کرنے کیلئے چائے بیچتے تھے۔ ہم سیاسی حریف ہیں لیکن میں اس کی تعریف کرتا ہوں کہ وہ اپنا اصلی نفس نہیں چھپاتے۔ “گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعہ ‘شیرِ گرجر ایوارڈ’ سے نوازنے کے بعد غلام نبی آزاد نے کہا کہ میں نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے۔ میں نے فائیو ا سٹار اور 7 اسٹار ہوٹلوں میں آرام کیا ہے۔ لیکن میرے گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی خوشبو ان سب سے پرے ہے جو کہ بے مثال ہے۔

اس ماہ کے شروع میں ، راجیہ سبھا میں بطور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے آزاد راجیہ سبھا سے ریٹائر ہوئے۔ وزیر اعظم مودی نے سینئر رہنما کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کو جزباتوں میں ظاہر کیا۔پی ایم مودی نے کہا تھا ، “جو شخص غلام نبی جی کی جگہ لے گا (اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے) اسے اپنے کام سے بہت مشکل پیدا ہوگی کیونکہ وہ نہ صرف اپنی پارٹی بلکہ ملک اور ایوان کے بارے میں بھی فکر مند ہے۔”ہفتے کے روز کانگرس کے 23 ناراض لیڈران کا گروپ ، جن میں آزاد بھی شامل ہے کانگرس میں قیادت اور تنظیمی تبدیلی کا مطالبہ کررہا تھا ، گروپ نے کہا تھا کہ پارٹی “کمزور ہوتی جارہی ہے” جسے پارٹی کی بہتری کے لئے آواز بلندکرنی ہوگی۔کانگرس کے سینئر رہنما کپل سبل اور آنند شرما بھی اس گروپ میں موجود تھے۔