ممبئی:ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر نیتا امبانی نے ریلائنس کے ملازمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ریلائنس کمپنی،تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو،کورونا ویکسی نیشن کی پوری قیمت ادا کرے گی۔انہوں نے خط میں درخواست کی ہے کہ اہل ملازمین جلد سے جلد حکومت کے ذریعے چلائے جانے والے موبائل ایپ پر ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کریں۔اپنے وعدے کا اعادہ کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا کہ وہ کورونا کے خلاف جنگ میں ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔اس سے پہلے دسمبر 2020 کے آخر میں ‘ریلائنس فیملی ڈے’ کے موقع پر مکیش امبانی نے کہا تھا کہ جیسے ہی حکومت سے ضروری اجازت مل جاتی ہے،وہ ریلائنس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے ویکسی نیشن مہم شروع کردیں گے۔