نئی دہلی: بالی وڈ اداکار بوبی دیول کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایوارڈز کو کبھی بھی اہمیت نہیں دی۔ حال ہی میں ہندی کرائم سیریز ’آشرم‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر بابی دیول کو ’بیسٹ ایکٹر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ایک انٹرویو میں بابی دیول نے کہا کہ ان کے والد دھرمیندر ایک ممتاز اداکار ہیں اور انہیں ان کی زندگی میں ایک بھی ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا، مجھے لگتا ہے کہ انہیں اس کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ میرے والد کو لوگوں سے اس قدر پیار ملا یہی ان کا ایوارڈ ہے۔
بابی دیول نے کہا کہ میرے خیال میں ایوارڈز اس لیے خاص ہو جاتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کے مداح خوش ہو جاتے ہیں، یہ مداحوں کو تحفہ دینے کے مترادف ہیں جب آپ کو ان کی جانب سے پیار اور حوصلہ افزائی موصول ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ ان دنوں بابی دیول اپنے پروجیکٹ ’اینیمل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس میں ان کے ساتھ اداکار رنبیر کپور بھی نظر آئیں گے۔
