Restrictions imposed in Nashik amid surge in COVID-19 cases

ممبئی: (اے یو ایس ) کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے مہاراشٹر کی ناسک ضلع انتظامیہ نے ویک اینڈ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ حالات کا جائزہ لئے جانے کے بعد بندشیں لاگو کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے کہا کہ 15 مارچ سے شادیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پہلے سے جن شادیوں کی اجازت دیدی گئی ہے ، انہیں 15 مارچ تک نمٹالینے کیلئے کہا گیا ہے۔ اس کے بعد اگلے حکم تک کوئی اجازت نہیں ملے گی۔

ضروری خدمات میں لگے لوگوں کو چھوڑ کر سبھی دکانیں اور ادارے شام سات بجے سے صبح سات بجے تک بند رہیں گے۔ رات میں نو بجے تک ریستوراں بند ہوجائیں گے۔ حالانکہ رات گیارہ بجے تک ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ ناسک شہر ، مالیگاوں اور کچھ دیگر دیہی علاقوں میں اسکول ، کالج ، کوچنگ سینٹر بند کردئے جائیں گے۔مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس وبا کے تیزی سے بڑھتے قہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 1037 نئے معاملات سامنے آئے اور 13 مریضوں کی اس سے موت ہوئیں۔ صحت افسر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا ، جہاں انفیکشن کے 388 نئے معاملات سامنے آئے اور چار لوگوں کی موت ہوئی۔ اس کے بعد پربھنی میں 19 نئے معاملے اور تین لوگوں کی موت ہوئی۔نیز لاتور میں 111 نئے معاملے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ جالنا میں 172 نئے معاملے اور ایک شخص کی موت، ہنگولی میں 34 نئے معاملے اور ایک شخص کی موت، عثمان آباد میں 16 نئے معاملے اور ایک شخص کی موت جبکہ بیڑ میں 74 نئے معاملات اور بیڑ میں 208 لوگ اس سے متاثر ہوئے۔

دریں اثنا ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) میں اچانک اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد کے ساتھ فعال معاملات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا تھا ، لیکن پچھلے چند روز کے دوران اس میں کمی واقع ہوئی ہے ۔