Maha Shivratri celebrated with gaiety across the country

نئی دہلی:(اے یوایس)پورے ملک میں مہاشیوتراتی کا تہوار مذہبی جوش وعقیدت کے ساتھ منایا گیا۔اترپردیش میں مہاشیوراتری کے موقع پر لاکھوں عقیدت مند مختلف دریاوں میں اشنان کیا اور مندروں میں بھگوان شیو کی پوجا کی۔ سنگم پر اشنان کے لئے وسیع بندوبست کئے گئے تھے، جس کے ساتھ ہی ماگھ میلے 2021 کا اختتام ہوگیا۔

پوری ریاست میں صبح سویرے سے ہی شیومندروں میں عقیدت مندوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔بڑی تعداد میں عقیدت مند پریاگ راج میں گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر مقدس اشنان کئے۔ مہاشیوراتری کے موقع پر آخری اشنان کے ساتھ ہی پریاگ راج کے سنگم پر جاری سالانہ ماگھ میلے کا اختتام ہوگیا۔میلے کے عہدیداروں کے مطابق اس موقع پر دن میں سنگم پر پانچ لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں نے اشنان کرنے کیا۔مرکز کے زیر انتظام جموںوکشمیر میں شیوراتری کا تہوار ”ہیرت” پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔یہ ایک تین روزہ تہوار ہے جس کا کل آغاز ہوا۔

مہاشیوراتری کا تہوار پورے جموںوکشمیر میں، کشمیری پنڈتوں کی برادری کے ذریعے وٹکناتھ پوجا کے ساتھ پورے مذہبی جوش وعقیدت سے منایا گیا۔کشمیری پنڈتوں میں اس تہوار کی بہت اہمیت ہے جو اسے بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کے جشن کے طور پر مناتے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے بھی ہیرت تہوار کے موقع پر کشمیری پنڈتوں کی برادری کو مبارکباد دی ہے۔