King Salman dismisses Hajj minister

جدہ :خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے وزیر حج و عمرہ محمد صالح بنتن کو برطرف کردیا ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ میں رد و بدل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وزیر حج و عمرہ محمد صالح بنتن کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔اور عصام بن سعد بن سعید کو نیا وزیر حج وعمرہ مقرر کیا گیا ہے۔

فرمان کے مطابق شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالھادی بن احمد بن عبدالوھاب المنصوری کو عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز الدعیلج کو شہری ہوابازی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے جب کہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز العریفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا ہے۔