کولمبو: چینی کارخانوں کے ذریعہ تیار کرد ہ ڈور میٹ پر سری لنکائی پرچم بنانے کا معاملہ پر شدید دعمل ظاہر کرتے ہوئے سری لنکا نے چین کے ساتھ یہ معاملہ زور شور سے اٹھایا ہے اور یہ معاملہ ایک اہم دو طرفہ تعلقات میں روڑے کا باعث بن سکتا ہے۔
سری لنکا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے (سری لنکا)ایمیزون پر سری لنکا کے قومی پرچم کے پرنٹ کے ساتھ بنا رسید ڈورمیٹ کی فروخت کی مکمل پیمانے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سکریٹری خارجہ ایڈمرل پروفیسر جیاناتھ کولمبیج نے بیجنگ میں سری لنکا کے سفارتخانے کو چین میں متعلقہ کارخانہ دار سے رابطہ کرنے کے لئے آگاہ کیا ہے اور کولمبو میں چینی سفارت خانے کو بھی توجہ دلائی ہے ، جو سری لنکا کے قومی پرچم کوڈور میٹ کی شکل کے طور پر اشتہار دیتے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں سری لنکا کے سفارت خانے کو بھی ایمیزون کے ساتھ اس معاملے پر پیروی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
